تھرپارکر: گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ان دنوں تھرپارکر میں شدید گرمی کے باعث مور ہلاک ہو رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مور نگرپارکر کے دیہات اجروئی، مگھن ساند، نیباڑو اور بھراؤ میں ہلاک ہوئے جبکہ گرمی کی شدت سے 8 دنوں میں ہلاک موروں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے بتایا کہ تحصیل مٹھی کے 4 دیہاتوں میں ٹیم نے وزٹ کیا ہے، علاقہ مکینوں کو موروں کو پانی میں پاؤڈر نما ادویات دینے کا کہا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے کہا کہ مور پانی کی کمی اور گرمی کی شدت سے بیمار پڑجاتے ہیں جب کہ ہماری ٹیم محکمہ وائلڈ لائف کی ہدایات کے مطابق فیلڈ میں کام کرتی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرمی کی شدت سے
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔