73 سالہ معمر پاکستانی نے گینز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
سٹی 42: پاکستانی معمر ترین 73 سالہ ویلڈر نسیم الدین نے دوسرا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
پنچ کی مدد سے 163 اخروٹ توڑ کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا،گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ریکارڈ منظور کر لیا گیا،ریکارڈ آفیشل ایمیل بھی جاری کر دی گئی ،نسیم الدین کو ایک منٹ میں 150 اخروٹ توڑنے تھے، نسیم الدین نے ٹیبل پر موجود تمام اخروٹ صرف 50 سیکنڈ میں ہی توڑ ڈالے،
ریکارڈ کے دوران نسیم الدین کا جذبہ اور رفتار دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ،نسیم اس سے قبل بھی ایک ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے ہیں اور انگلینڈ کو شکست دی تھی
خیبرپختونخوا حکومت بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نسیم الدین
پڑھیں:
فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ معمر افراد کو فنگر پرنٹس کے مسائل کا سامنا ہو تو ان کے لیے فیس ریکگنیشن کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں ترجمان نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کی بروقت شناخت نہ کروانا دراصل اس کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے، جس کی مدت 18 سال کی عمر تک ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ والدین میں سےکوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈکے لیے والدین میں سےکسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے جب کہ شناختی کارڈ بنوانےکے لیے والدین میں سےکسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے جب کہ فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔