قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے اجلاس سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو باہر نکال دیا گیا۔ اراکین نے انہیں مزید سننے سے انکار کرتے ہوئے معذرت بھی مسترد کردی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا اجلاس چیئرمین حفیظ الدین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین نے سیکریٹری صنعت و پیداوار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسفار کیاکہ سیکریٹری صنعت و پیداوار کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی

چیئرمین کمیٹی کے سوال پر اجلاس میں موجود محکمے کے جوائنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ سیکریٹری پی اے سی کے اجلاس میں گئے ہیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پیغام بھجوا کر سیکریٹری کو یہاں بلائیں۔

چیئرمین حفیظ الدین نے ایک اور سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ نیپرا کے لوگ اجلاس میں کیوں موجود نہیں؟ جس پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علویٰ نے کہاکہ شاید نیپرا کے لوگ کابینہ اجلاس میں گئے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی حفیظ الدین نے کہاکہ آپ کی نیپرا سے قربت کے حوالے سے ہم جانتے ہیں، جس پر مونس الٰہی نے جواب دیاکہ جی ہمارا تو چولی دامن کا ساتھ ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے سی ای او کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو شاباش دیتا ہوں کہ آپ کا تعلق عوام کے ساتھ نہیں بلکہ نیپرا کے ساتھ ہے۔ ہماری سفارشات کو اہمیت نہیں دی جارہی، لیکن ہم بھی عملدرآمد کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او اور رکن سیف رضا علی گیلانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس پر سید رضا علی گیلانی نے کہاکہ جب تک سی ای او کمیٹی میں ہے میں نہیں بیٹھوں گا۔

سی ای او کے الیکٹرک نے اس بات پر بھی اعتراض کیاکہ ارکان اسمبلی اور کراچی چیمبرز کو زوم کی سہولت دی گئی ہے، جبکہ ان کو کراچی سے بلایا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے عدالت سے کراچی صنعت کرونا سبسڈی کا کیس واپس لیا ہے، جس پر انہوں نے کہاکہ ہم کیس واپس نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی ٹی اے باچا خان مرکز پہنچ گئے، ایمل ولی کے ساتھ کدورتیں ختم

سی ای او کے الیکٹرک کے جواب پر ممبران اظہار برہم ہوئے، اور مزید سننے سے انکار کردیا، جس پر انہیں اجلاس سے نکال دیا گیا، اور ان کی معذرت بھی مسترد کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اجلاس سے نکال دیا سی ای او کے الیکٹرک قائمہ کمیٹی اجلاس قومی اسمبلی معذرت مسترد وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجلاس سے نکال دیا سی ای او کے الیکٹرک قائمہ کمیٹی اجلاس قومی اسمبلی وی نیوز سی ای او کے الیکٹرک چیئرمین کمیٹی کے الیکٹرک کے قائمہ کمیٹی حفیظ الدین کرتے ہوئے اجلاس میں اجلاس سے نے کہاکہ نکال دیا

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی اجلاس، شازیہ مری ، نبیل گبول کی طلال چودھری سے تلخ کلامی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری اور نبیل گبول کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے تلخ کلامی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا افسر درست جواب نہیں دے رہا میں اس کے خلاف تحریک اسحاق لاوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور تا رائیونڈ صرف 16 کلومیٹر کی موٹروے؟ ،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
  • لاہور تا رائیونڈ صرف 16 کلومیٹر کی موٹروے تعمیر کی جائے گی، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
  • آم کی برآمدات میں جعلسازی ،سنگین انکشافات پر تحقیقات کا حکم
  • قائمہ کمیٹی اجلاس، شازیہ مری ، نبیل گبول کی طلال چودھری سے تلخ کلامی
  • خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل گبول اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی
  • سیاسی بنیادوں پر ایف بی آر کی ہراسگی کا معاملہ سینیٹ کمیٹی اجلاس میں زیرِ بحث
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں گرما گرمی: نبیل گبول کا طلال چوہدری کو ’خیرات میں ملی اکثریت‘ کا طعنہ
  • ’’آئین سپریم ہے ‘‘قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ 
  • قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس؛خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،نبیل گبول کاطلال چودھری ، چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر اجلاس کا بائیکاٹ
  • قائمہ کمیٹی کا اجلاس: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں