سعودیہ، ذوالحج کا چاند دیکھنےکے لیے اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی کہنا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے۔
ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جاسکے گا، عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: صبح میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان
— فائل فوٹوشہرِ قائد میں موسم صبح میں خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع صاف اور دن بھر تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم و مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہوگئی ہے اب ہوائیں شمال مشرقی سمت سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔