پاک افواج نے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی — فائل فوٹو
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل حکومت اور پاک افواج کو معرکہ حق کی فتح پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصہ میں معرکہ حق اہم واقعہ ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دشمن کے وار کا جواب دیا اور بھارت کے جنگی جہاز گرائے، حملے کی تاب نہ لاتے ہوئے دشمن نے سیز فائر کروانے کےلیے امریکا کو کہا، امریکی صدر نے سیز فائر یقینی بنانے کےلیے پاکستان سے بات کی اور مختصر جنگ ختم ہوئی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل یہ مختصرجنگ پاکستان کی فضائیہ کی فضائی برتری ثابت کرگئی، پاکستانی پائلٹس کی مہارت کی دنیا معترف ہے، امت مسلمہ کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اسلامی ملکوں نے پاکستان کے جواب کو سراہا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اسحاق ڈار کی قیادت میں سفارتی کامیابیاں سمیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور عطاء تارڑ نے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کو بہت اچھے سے سنبھالا، اس موقع پر پاکستان کے سارے ادارے اور پوری قوم متحد نظر آئی۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ جنگ میں جیت سے فوج اور قوم کا مورال بلند ہوا، سپہ سالار سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جانا ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دشمن انتہائی مکار اور بزدل ہے اس کی سازشوں سے آئندہ بھی غافل نہ ہوا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پاک افواج کہا کہ
پڑھیں:
ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی ایشیا کپ کے بارے میں اپنا مؤقف دے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم انتظامیہ میچ ریفری سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس سے متعلق بتادیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post Views: 2