چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
کوالا لمپور :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا “مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم”۔ آسیان کے موجودہ صدر ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، خلیج تعاون کونسل کے موجودہ صدر ملک کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور آسیان، جی سی سی ممالک کے رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔
بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آسیان اور جی سی سی ممالک نے اس سہ فریقی سمٹ جیسے تبادلہ پلیٹ فارم اور تعاون کے میکانزم قائم کیے ہیں، جو علاقائی اقتصادی تعاون میں ایک بڑی پیشرفت ہے اور اپنی اپنی اقتصادی خوشحالی سمیت ایشیا اور دنیا کی پرامن ترقی کے لئے اہم معنیٰ رکھتی ہے۔ لی چھیانگ نے زور دیا کہ تمام فریقوں کو اس تاریخی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے، سہ فریقی تعاون کو مسلسل فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہئے، اور عہد حاضر میں عالمی ترقیاتی تعاون کی ایک مثال قائم کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ سہ فریقی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور ایک “عمدہ اور معیاری’’مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی تعمیر کا خواہاں ہے۔
اجلاس کے دوران رہنماوں نے سہ فریقی تعاون کو اپنی اپنی ترقی اور علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے میں نمایاں طور پر سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سمٹ نے ایک ساتھ مل کر چیلنجز کا سامنا کرنے اور نئی ترقی کی کہانی تخلیق کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ سمٹ کے دوران “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو مزید گہرا کرنے، سہ فریقی روابط کی تعمیر کو فروغ دینے، مضبوط، جامع اور پائیدار ترقی کے حصول میں مدد دینے، اور ایک ہم نصیب معاشرے کے قیام کی تعمیر سے متعلق کوششوں کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ اجلاس نے’’آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ کا مشترکہ بیان‘‘ بھی منظور کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآسیان چین اور جی سی سی سربراہ اجلاس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا، چینی وزیراعظم آسیان چین اور جی سی سی سربراہ اجلاس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا، چینی وزیراعظم عالمی برادری چینی معیشت کے بارے میں پراعتماد فلپائن کی بحیرہ جنوبی چین میں ہرقسم کی اشتعال انگیزی ناکام ہو گی ، چینی میڈیا یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عاطف اکرام شیخ روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان ایک نیا معاشی مرکز بننے کو تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا سیان اور جی سی سی ممالک جی سی سی ممالک کے سہ فریقی تعاون چینی وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ ا سیان چین تعاون کو کی تعمیر
پڑھیں:
امریکاکے ساتھ جوہری توانائی کا سنہری دور تعمیر کر رہے ہیں‘ برطانیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-18
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اورامریکا جوہری توانائی کا سنہری دور‘ تعمیر کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ اور امریکا جوہری توانائی کی ترقی تیز کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے والے ہیں۔ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امید ہے کہ یہ اسی ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورے کے دوران طے پائے گا۔ اس معاہدے سے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے لیے اربوں پاؤنڈز کی نجی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس ایٹمی ڈیل کا مقصد ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے ۔