خیرپور: مضرِ صحت دودھ پینے سے خاتون اور 3 بچے دم توڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
خیرپور میں پیر جوگوٹھ میں خاتون اور 3 بچے مبینہ طور پر مضر صحت دودھ پینے سے دم توڑ گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون اور 3 بچوں کو گزشتہ روز تعلقہ اسپتال لایا گیا تھا۔
اس حوالے سے متاثرین کے رشتے داروں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ خاتون نے گزشتہ روز دکان سے دودھ خرید کر بچوں کو پلایا اور خود بھی پیا تھا۔
پولیس کے مطابق دودھ پینے کے بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس کیس سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔