ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر ویمن گول کیپر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
انگلش ٹیم کی خاتون ویمنز گول کیپر میری ایئرپس نے یورپی چیمپئین شپ 2025 سے محض ایک ماہ قبل انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ویمنز فٹبال ٹیم کی گول کیپر میری ایئرپس نے اپنے 8 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا، وہ انگلش ٹیم کیلئے 2022 یورپی چیمپئین شپ اور 2023 ورلڈکپ فائنل میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔
میری ایئرپس کو 2 مرتبہ فیفا بیسٹ ویمنز گول کیپر اور 2023 میں بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
مزید پڑھیں: فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟
انہوں نے 2022 اور 2023 میں فیفا بیسٹ ویمنز گول کیپر ایوارڈ اپنے نام کیا، 2023 میں ہی میری ایئرپس کو گولڈن گلوو ایوارڈ بھی دیا گیا، جس میں انکی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران
حال ہی میں، ایئرپس کو چیلسی کی ہنہ ہیپٹن کے ہاتھوں اپنی ابتدائی جگہ سے ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میری ایئرپس کا اعلان
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔
ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔