پاکستان کی چین میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت اختیار کر لی۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِانتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے جہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھے جانے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ امن اور سلامتی کا فروغ صرف اور صرف اقوام متحدہ چارٹر پر سختی سے عمل درآمد، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین پر ایمانداری سے عمل درآمد ہی کے ذریعے ممکن ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثالثی، سفارتکاری، مذاکرات اور بین الاقوامی تعاون اس جامع حکمتِ عملی کے اہم اور بنیادی حصّے ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے اغراض و مقاصد کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی تنازعات کے پ±رامن حل کے لئے اس کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم چین کی جانب سے عالمی سلامتی اقدامات (گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو) کے تحت 2022 میں اٹھایا گیا اقدام ہے۔ اس تنظیم کا صدر دفتر ہانگ کانگ میں ہے اور یہ تنظیم گلوبل ساﺅتھ کے ممالک کے درمیان حکومتی تنازعات کے حل کے لئے بنائی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ تاجکستان، افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کا پیپر ورک مکمل ہے اور چین نے اس منصوبے کی مالی معاونت کی اصولی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشین کی فعالیت کے بعد شروع کیا جائے گا۔
جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ ، 23 افراد زخمی ، 4 کی حالت تشویشناک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بین الاقوامی ثالثی تنظیم
پڑھیں:
پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے. گوجرانوالہ کی خاتون ٹیچر کو ریشنلائزیشن پالیسی رولز کے برعکس تیس کلو میٹر دور ٹرانسفر کردیا گیا. ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ پنجاب کے رہنماؤں صدر تنظیم پنجاب پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان ضیاء، پروفیسر اظہر تسنیم چیمہ ، ڈاکٹر عبدالرزاق نیازی ، غلام فرید چوہدری، عصمت نذیر بھٹی، عبدالرزاق باجوہ ،رانا مقیم خان، عبدالصبور واہلہ، صدر تنظیم اساتذہ خواتین صوبہ پنجاب صدر سلمی سعید ،نائب صدر منزہ عندلیب، سیکرٹری حلیمہ سعدیہ، جوائنٹ سیکرٹری حمیرا اسماء، سیکرٹری مالیات خولہ زبیر، سیکرٹری نشرواشاعت کرن زاہداور دیگر نے گوجرانوالہ میں ریشنلائزیشن میں متاثرہ خاتون ٹیچر راشدہ اسلم کی بلاجواز ٹرانسفر پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا.
بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جبکہ ہم نے محنت سے سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں،عطاتارڑ
انہوں نے مطالبہ کہ خاتون ٹیچر کا تبادلہ کینسل کرکے اسے اپنے ہوم اسٹیشن پر تعینات کیا جائے . انہوں نے کہا پنجاب بھر میں مردوخواتین اساتذہ کو مختلف طریقوں سے الجھن کا شکار کرنا انتہائی نامناسب رویہ ہے. الجھنوں کا شکار اساتذہ تعلیم وتدریس کا فریضہ بہ خوبی سرانجام نہیں دے سکتے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تنگ آکر مجبوراً ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں . اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ مردوخواتین اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ان کے گھروں کے قریب ترین تعلیمی اداروں میں پوسٹنگ کی جائے تاکہ وہ بروقت ڈیوٹی پر پہنچ کر تعلیم وتدریس کا فریضہ سرانجام دے سکیں.
امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
مزید :