Jang News:
2025-07-23@15:50:57 GMT
راولا کوٹ: پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
واقعے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس اعلامیے کے مطابق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ان اہلکاروں سے جواب طلب کرے گی۔