شیخوپورہ: والدہ اور بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
شیخوپورہ کے چک 28 میں ملزم نے اپنی والدہ اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا اور والدہ سے روٹی مانگنے لگا، ملزم نے تکرار پر والدہ اور بھتیجیوں پر فائرنگ کر دی۔
پشاور کے علاقے گھڑی حیات خان میں والد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں 70 سال کی گریس بی بی اور 11 سال کی روزی شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت مکیش کے نام سے ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔