بھارت(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں
ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستان کے J-10C لڑاکا طیارے کی تصاویر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے پوسٹر ”آپریشن بنیان موصوس“ کے تناظر میں سری نگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور ستونوںوغیرہ پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔

بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواجِ پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی ان پوسٹرز پر درج ہیں۔

پوسٹروں کے ذریعے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی بھر پور سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اور افواج کا شکریہ ادا کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ

سٹی 42:ترجمان  دفتر خارجہ نے کہا اہلیان کشمیر آزاد جموں و کشمیر میں مکمل سیاسی و شہری حقوق سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان نے ایک بیان میں بتایا کہ آزاد کشمیر کے عوام جمہوری مستقبل کے تعین میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان پُرامن احتجاج کے حق اور عوامی جذبات کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔یہ عزم پاکستان کی آئینی ذمہ داری کے ساتھ اخلاقی فرض بھی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بھارتی جبر و مظالم کا شکار ہیں،بھارت نے کشمیری عوام کی بنیادی آزادیوں کو سلب کر رکھا ہے۔بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش ہے۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے،آبادیاتی تبدیلی اور شہری آزادیوں کے انکار نے بھارتی جبر کو مزید واضح کر دیا ہے، بھارت کو آزاد کشمیر پر بے بنیاد الزام تراشی کے بجائے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا احترام کرنا ہوگا،مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع
  • بھارتی نے دوبارہ مہم جوئی کی تو پہلے سے تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ سید عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا، طلال چودھری
  • پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ
  • آزاد کشمیر احتجاج: بھارتی وزارت خارجہ کا پاکستان سے جواب دہی کا مطالبہ
  • مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں  خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا