نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کے دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔

فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے،وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

قدرتی آفات: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے جدید ڈرونز ریسکیو 1122 کے حوالے کردیے

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ریسکیو سروس یعنی 1122 کو جدید ڈرونز فراہم کیے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے دفتر میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران یہ 2 جدید وی ٹول/یو اے وی ڈرونز مکمل سازوسامان کے ساتھ ریسکیو 1122 کے حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی، پی ڈی ایم اے

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، یہ ہائی پرفارمنس ڈرونز 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ریسکیو مشنز، اشیائے ضروریہ کی ترسیل، فضائی نگرانی اور ایمرجنسی ردعمل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ان ڈرونز کی بدولت دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں فوری امداد پہنچانا ممکن ہوگا، جبکہ متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی اور خطرات کی بروقت نشاندہی بھی کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں اور فلش فلڈ: 10 افراد جاں بحق، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر پی ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ایمرجنسی ریسپانس کی رفتار اور مؤثریت میں نمایاں بہتری آئے گی، جو عوامی تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمرجنسی ردعمل پی ڈی ایم اے ترجمان ترسیل ڈرونز ریسکیو 1122 صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فضائی نگرانی ہائی پرفارمنس ڈرونز

متعلقہ مضامین

  • مسائل بندوق سے نہیں، مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، ینگ پارلیمنٹری فورم
  • نسل کشی کا جنون
  • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ
  • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے: سپریم کورٹ
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • ہاؤسنگ سوسائٹیز نے قدرتی پانی کے راستے بند کیے، گورنر پنجاب
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  • گلوبل وارمنگ سنجیدہ مسئلہ، اس سے بچنا ہوگا، ڈاکٹر حاجی حنیف طیب
  • قدرتی آفات: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے جدید ڈرونز ریسکیو 1122 کے حوالے کردیے