زاہد چودھری :صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی، خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پولیو کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ثمین صدیقی اور ڈاکٹر ظاہر گل شامل تھے، جبکہ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر فرحان، ڈاکٹر ابتسام اور ڈاکٹر احمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خواجہ عمران نذیر نے وفد کو جاری پولیو مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت پنجاب پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہم میں لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد ہدفی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تمام بچوں کو ویکسین فراہم کی جا سکے ۔

یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی

ملاقات میں صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس گروپ کا مقصد پولیو کے خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا اور بی ایچ یوز کی آؤٹ سورسنگ کے مثبت نتائج کو مزید فروغ دینا ہے ۔

یہ ملاقات پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس میں گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر بین الاقوامی ادارے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔
 
 
 
 
 
 
 

ملک بھر میں عید الاضحٰی کا چاند نظر آگیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شنگوگلتری ویلفیئر فاؤنڈیشن

اسلام ٹائمز: یہ سب کامیابیاں باہمی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کا ثمر ہیں، کیونکہ انفرادی کوششیں خواہ کتنی ہی مخلصانہ کیوں نہ ہوں، اجتماعی عمل کی جامعیت اور تاثیر حاصل نہیں کر سکتیں۔ جب کوئی جماعت بلند مقاصد کے حصول کی طرف متحد ہو کر پیش قدمی کرتی ہے تو خدا کی نصرت اس کے شاملِ حال ہوتی ہے۔ بشرطیکہ اس میں خلوصِ نیت، باہمی اتحاد، واضح ہدف اور تمام اراکین کی یکسوئی موجود ہو۔ تحریر: اشرف سراج  

شنگوگلتری ویلفیئر فاؤنڈیشن نے انتہائی قلیل عرصے میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ فاؤنڈیشن کے جامع منصوبوں اور  نمایاں کاموں پر نظر ڈالیں تو واضح ہوتا ہے کہ اس کے سرپرستِ اعلیٰ، نائب سرپرستِ اعلیٰ اور پوری ٹیم میں خدمتِ خلق کا گہرا جذبہ اور خلوصِ نیت کارفرما ہے۔  

میرے خیال میں یہ سب کامیابیاں باہمی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کا ثمر ہیں، کیونکہ انفرادی کوششیں خواہ کتنی ہی مخلصانہ کیوں نہ ہوں، اجتماعی عمل کی جامعیت اور تاثیر حاصل نہیں کر سکتیں۔ جب کوئی جماعت بلند مقاصد کے حصول کی طرف متحد ہو کر پیش قدمی کرتی ہے تو خدا کی نصرت اس کے شاملِ حال ہوتی ہے۔ بشرطیکہ اس میں خلوصِ نیت، باہمی اتحاد، واضح ہدف اور تمام اراکین کی یکسوئی موجود ہو۔ یقیناً یہ فاونڈیشن انہی معیارات پر پورا اترتا ہے۔ خدا اسے نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔  

امتیازی خصوصیات:  
1. نوجوانوں کو مواقع: اس فاونڈیشن کی ایک نمایاں خصوصیت نوجوان اور تعلیم یافتہ طبقے کو خدمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یقیناً جس معاشرے میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو اہمیت ملتی ہے، وہ نوجوان قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا دیتے ہیں۔  

2.انتخابی نظام: اس فاؤنڈیشن میں تقرری کے بجائے انتخابی نظام رائج ہے، جبکہ عام طور پر اداروں میں پہلے سے موجود گروہ اپنے ہم خیال افراد کو شامل کر کے اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ادارے یا ٹرسٹ کے مقاصد عملی طور پر محدود ہو جاتے ہیں۔  

3. جامع شراکت: فاؤنڈیشن کی تشکیل سے قبل علاقے کے تمام افراد کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی، جو ایک غیر معمولی اقدام ہے۔ کیونکہ زیادہ اراکین پر مشتمل کمیونٹی ٹرسٹیں دیرپا ہوتی ہیں، جیسا کہ پاکستان میں موجود مختلف برادریوں کے ٹرسٹ، مثلاً شیخ برادری، خواجہ برادری، اسماعیلی برادری، جماعت احمدیہ اور بوہرہ کمیونٹی نے نہ صرف اپنی برادری میں غربت کا خاتمہ کیا ہے، بلکہ انسانیت کے ناطے دیگر کمیونٹیز کے افراد کی بھی مدد کرتے ہیں۔  

منفرد تشکیلی حکمتِ عملی: 
یہ فاؤنڈیشن کوئی اتفاقی یا حادثاتی تخلیق نہیں، بلکہ حالات،تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں، واضح اہداف اور پختہ منصوبہ بندی کے تحت معرضِ وجود میں لایا گیا ہے۔ اس کی بنیادوں میں ہی اس کی کامیابی کے راز پنہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیکجنگ انڈسٹری میں پاکستان آگے نکل چکا: چودھری شافع، 3 روزہ نمائش کا افتتاح 
  • شنگوگلتری ویلفیئر فاؤنڈیشن
  • بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا، شرجیل میمن
  • سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے جرمن وفاقی وزارت خارجہ کے مندوب کی ملاقات
  • پاکستان اور آذربائجان کے مابین سیاحت،آئل ریفانریز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین
  • آذربائیجان کاقومی دن اوریوم تکبیر؛ آذر بائیجان ٹریڈ ہاوس میں تقریب
  • پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے نے اپنے ہی وزیر کیخلاف تحریک استحقاق جمع کردی، وجہ کیا بنی؟
  • حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم: گورنر پنجاب
  • سردار سلیم حیدر خان سے صدر روٹری انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات، انسداد پولیو بارے تبادلہ خیال