نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ پانچ جون کو بلایا گیا ہے اجلاس میں مختلف معاشی معاملات پر بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے اس کی تاریخ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عید کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیراعظم کے بیرون ملک دورہ سے واپسی پر ہوگا۔
وفاقی سیکرٹری خزانہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے، اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔
سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے، مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی، نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جون کو
پڑھیں:
دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں حماس رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی فضائی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسرائیل نے اس انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی بھی نتیجہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبہ ڈالے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوئے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔