فرانسیسی صدر نے انڈونیشیا کے صدر کو اعلیٰ ترین فرانسیسی ایوارڈ سے نوازا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکروں ان دنوں جنوب ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ ماکروں منگل کی شب ویتنام سے جکارتہ پہنچے، جو ان کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کی دوسری منزل ہے۔ انڈونیشیا کے بعد وہ جمعرات کو سنگاپور کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔ اس طرح ان کے مشرقی ایشیا کے تین ممالک کا دورہ ویتنام سے شروع ہو کر سنگاپور پر اختتام پذیر ہوگا۔
’’لیجن آف آنر کا گرینڈ کراس‘‘
جمعرات کو فرانسیسی صدر نے جکارتا میں قائم بدھ مت کے دنیا کے سب سے بڑے 'ٹیمپل‘ کا دورہ کیا۔ ماکروں نے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی پر مشتمل ملک انڈونیشیا کے ساتھ ایک نئی ''کلچرل پارٹنر شپ‘‘ یا ثقافتی شراکت داری کا اعلان کرنے سے قبل صدر پرابوو سُبیانتو کو فرانس کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔
(جاری ہے)
دارالحکومت جکارتا میں بات چیت کے بعد، ماکروں اور ان کے ہم منصب پرابوو سوبیانتو جمعرات کو جاوا کے شہر یوگیکارتا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وسطی جاوا کے پہاڑوں میں گھرے شہر میگیلانگ میں ملٹری اکیڈمی کے لیے روانہ ہوئے۔ وہاں دونوں صدور نے فوجی پریڈ میں شرکت کی اور بعد ازاں ماکروں نے پرابوو کو فرانس کا اعلیٰ ترین اعزاز ''لیجن آف آنر کا گرینڈ کراس‘‘ دیا۔
نئی کلچرل پارٹنرشپ
بعدازاں ماکروں نے نویں صدی میں تعمیر ہونے والے ''بدھسٹ ٹیمپل‘‘ بوروبدور کا دورہ کیا۔ وہیں دونوں صدور نے فرانس اور انڈونیشیا کے مابین ایک نئی ثقافتی پارٹنر شپ کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ماکروں نے کہا،''اس مندر کے سامنے، ہم ایک نئی ثقافتی شراکت کا آغاز کرکے ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔
‘‘ ان کا مزید کہنا تھا،''پارٹنر شپ کا پہلا ستون ورثہ اور میوزیم کا تعاون اور دوسرا ستون ثقافتی اور تخلیقی صنعتیں ہیں۔‘‘ماکرون نے کہا کہ نئی شراکت داری کی بنیاد سنیما اور فیشن کے ساتھ ساتھ ویڈیو گیمز، ڈیزائن اور فن غذائیت ہوں گے۔
فلسطینی ریاست سے متعلق باہمی پیشکش
بُدھ کو فرانس اور انڈونیشیا کے صدور نے آئندہ ماہ ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ''باہمی طور پر تسلیم کرنے‘‘ کی پیش رفت پر زور دیا، ایک ایسے وقت میں جب فرانسیسی صدر دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے مسلم اکثریتی ملک کو اپنی سفارتی کوششوں میں شامل کرنے کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر انڈونیشی صدر پرابوو نے کہا،''انڈونیشیا کہہ چُکا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سفارتی تعلقات کھولنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ اسرائیل ایک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔‘‘
واضح رہے کہ انڈونیشیا کے اسرائیل کے ساتھ کوئی باضابطہ تعلقات نہیں ہیں اور انڈونیشیا میں ''فلسطینی کاز‘‘ کی بہت زیادہ حمایت پائی جاتی ہے۔
دفاعی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے معاہدے
فرانس اور انڈونیشیا کے درمیان ایک ابتدائی دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، جو رافیل لڑاکا طیاروں اور اسکورپین آبدوزوں سمیت فرانسیسی دفاعی ساز و سامان کے نئے آرڈرز کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک نے تجارت، زراعت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ثقافت اور ٹرانسپورٹ سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔
فرانسیسی رہنما ایمانوئل ماکروں انڈونیشیا کے بعد سنگاپور کے دورے پر ہوں گے جہاں وہ جمعہ کو ایشیا کے سب سے بڑے سکیورٹی فورم ''شنگریلا ڈائیلاگ‘‘ میں افتتاحی خطاب کریں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور انڈونیشیا انڈونیشیا کے ماکروں نے کو فرانس کے دورے اور ان
پڑھیں:
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایمان ہاشمی بنت شجاعت علی رول نمبر 2044 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن، جبکہ شانزہ نایاب بنت محمد عامر رول نمبر 2135 نے 980 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ سیدہ فاریہ بنت سید احسن رشید رول نمبر 995539 نے ٹوٹل 1100 میں سے 960 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی ہی طالبہ بریرا اسلام بنت شوکت اسلام رانا رول نمبر 995533 نے 925 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن، جبکہ IDA-RIEU اسکول اینڈ کالج فار دی ڈیف کی طالبہ ایمان الشمس بنت شمس الحق رول نمبر 995502 نے 920 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 198 طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی، 189 طالبات امتحانات میں شریک ہوئیں، جس میں سے 112 طالبات کامیاب ہوئیں، اس طرح کامیابی کا تناسب 59.26 فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 9 طالبات اے ون گریڈ، 24اے گریڈ، 30 بی گریڈ، 31سی گریڈ اور 18 ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر گروپ) کے امتحانات میں 116 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 114 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 103 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 90.35 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 19 امیدوار اے ون گریڈ، 55اے گریڈ، 27 بی گریڈ اور 2 امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔