10 مئی کے بعد اب بیرون ملک گرین پاسپورٹ کی تعریف کی جاتی ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن وہ بھول نہیں سکتا، پاکستان جنگ نہیں چاہتا امن کا خواہشمند ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس رات بھارت کے طیارے گرنے کے یکے بعد دیگرے خبریں آتی رہیں، جس طرح بھارت کی دھلائی ہو رہی تھی مزا آگیا تھا، اتنی خوشی کسی تہوار نے نہیں دی جتنی خوشی 10 مئی کو ہوئی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب باہر لوگ جب گرین پاسپورٹ دیکھتے ہیں تو تعریف کرتے ہیں، اب پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ پوری دنیا گھومنے کا مزا آئے گا، پاک فضائیہ، نیوی، آرمی، تمام سیاسی جماعتوں اور قوم نے متحد ہوکر جنگ لڑی۔
انھوں نے کہا دس مئی کو ہمارا اتحاد سامنے آیا، پاکستان کے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر یہ جنگ لڑی، 25 کروڑ عوام نے یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔
شرجیل میمن نے کہا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے شہید ذوالفقار بھٹو ہیں، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بہت بڑی قیمت ادا کی۔
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مسلم ممالک کی مشترکہ کرنسی بنانے جا رہے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔