سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
شمالی وزیرستان:
خیبرپختونخوا میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج سے سیکیورٹی فورسز کی دو جھڑپوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹننٹ سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والی دو الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج نے ایک سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے حملوں کو پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اپنے دستے کی بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع چترال میں ہونے والی ایک اور جھڑپ میں بھی بھارتی سرپرستی میں موجود ایک خوارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست دہشت گرد کے باقیات کا خاتمہ کیا جا سکے، سیکیورٹی فورسز نے وطن عزیز کو بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خطرے سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
شہید اہلکاروں کی تفصیل
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 23 سالہ لیفٹننٹ دانیال اسماعیل شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہےاور انہوں نے 7ماہ قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
لفٹننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔
پاک فوج کے 41سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے اور انہوں نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔
نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔
پاک فوج کے 35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے اور انہوں نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔
لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
فتنۃ الخوارج سے جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 26 سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے اور انہوں نے 6 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔
سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز دانیال اسماعیل آئی ایس پی آر فتنۃ الخوارج اور انہوں نے شہید کا تعلق پاک فوج کے شامل ہیں کے دوران ہے اور
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔