راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
مظفر آباد (سب نیوز)آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کمشنر پونچھ ڈویژن کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی اکمل شریف سمیت 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں شیخ زید اسپتال راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر اور آئی جی آزاد کشمیر راولاکوٹ پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمیوں کی شیخ زید اسپتال میں عیادت کی۔ایس ایس پی پونچھ ریاض مغل نے میڈیا کو بتایا کہ دہشتگرد زرنوش، جبران اور ان کے ساتھی پولیس اہلکار سجاد ریشم کے قتل کیس میں مطلوب تھے، دہشت گرد پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔
ریاض مغل نے کہا کہ اطلاعات ملی کہ یہ شدت پسند حسین کوٹ کے جنگلات میں غار میں چھپے ہوئے ہیں،جس پر پولیس اور ایس ایس جی نے غار پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران جبران نے دستی بم پھینکا،دیگر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام 4دہشتگرد غار میں ہی مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی میں 2اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے، شہدا میں کانسٹیبل طارق اور گلفراز شامل ہیں، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کشمیر سے تھا، یہ منظم سازش اور طے شدہ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر میں داخل ہوئے، دہشتگرد نیٹ ورک کو افغانستان میں موجود ڈاکٹر روف اینڈ کمپنی کی حمایت حاصل تھی۔ ایس ایس پی ریاض مغل نے کہا کہ یہ دہشت گرد کسی تھانے یا آرمی کی بلڈنگ پر حملے کا پلان بنا رہے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں دوسری بار تبدیلی کا امکان وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں دوسری بار تبدیلی کا امکان وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر کی عیادت کی، بلند حوصلے کو سراہا سانحہ9مئی :سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں عام لوگوں کی شکا یات حل کر نے میں محتسب کے اداروں کا اہم کردار ہے۔اعجاز احمد قر یشی مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: کیا جج آئین سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں اور آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟ جسٹس محمد علی... عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں: سینیٹر علی ظفر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اہلکار شہید
پڑھیں:
گھوٹکی: جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار برطرف
سندھ کے شہر گھوٹکی میں چھ پولیس اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے نتیجے میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کے مطابق ایک پولیس اہلکار محمد ساجد کولاچی کو ڈاکوؤں سے تعلقات اور رابطے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر اور غفلت برتنے پر برطرف کیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران ک کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں میں جمیل احمد مہر، ظہور احمد مہر، امید علی رک، امداد اللّٰہ مہر اور منظور حسین خلجی شامل ہیں۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کا کہنا تھا کہ ضلع گھوٹکی کے تمام پولیس افسران و اہلکاروں اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں، فرائض میں غفلت برتنے والوں کی فورس میں جگہ نہیں ہے اور جرائم پیشہ عناصر سے رابطے میں رہنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔