خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29  مئی کی درمیانی شب، ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے بہادر افسر لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل جو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اپنے دستوں کی سامنے سے قیادت کررہے تھے، بہادری سے لڑے اور اپنے 3 جوانوں سمیت جام شہادت نوش کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے

افسر لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت اپنی جان کی قربانی دینے والوں میں نائب صوبیدار کاشف رضا ساکن ڈسٹرکٹ چکوال، لانس نائیک فیاقت علی رہائشی ڈسٹرکٹ ہری پوراور سپاہی محمد حمید  ساکن ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں، سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے ایک ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسرخارجی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسر دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی ایس پی آر پاک آرمی خیبرپختونخوا دہشتگردہلاک.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک ا رمی خیبرپختونخوا دہشتگردہلاک سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر فورسز کی پاک فوج

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار