بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لورالائی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگردمارے گئے۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشتگرد گزشتہ سال 26 اگست اور 18 فروری 2025 کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
این 70 پر دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 30 شہری شہید ہو گئے تھے اور یہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں دوسری کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور دہشتگرد کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایکٹ الائنس پاکستان کا تمباکو ٹیکس پالیسی میں بیرونی مداخلت پر اظہار تشویش ایکٹ الائنس پاکستان کا تمباکو ٹیکس پالیسی میں بیرونی مداخلت پر اظہار تشویش ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاون کی ہدایت شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 7فوڈ پوائنٹس سیل، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے کراچی کے ساحلی مسائل پر حکومت سندھ اور وفاق کا مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا اعلان پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریگا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر رات 11بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی و موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ،این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے میں سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین

سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو فتنتہ الہندوستان کے  8 دہشت گردوں کے خاتمے پر  خراجِ تحسین پیش کیا 

 صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا ،    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر فورسز  کے ساتھ کھڑی ہے  ،دہشتگرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  قوم متحد ہے، دہشتگردی کو  ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی 

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

متعلقہ مضامین

  • قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
  • صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعظم کا قلات میں سیکیورٹی آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 8دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
  • قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک
  • قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی