شازیہ مری کا حسین کوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف جرات مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے آزاد کشمیر کے علاقے حسین کوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف جرات مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حسین کوٹ آپریشن میں چار دہشتگردوں کے انجام پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ حسین کوٹ میں فرض کی راہ میں جان دینے والے پولیس جوانوں کی شہادت پر دلی رنج و غم پہنچا۔
انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر ہو کر جان قربان کرنے والے اہلکار قوم کا فخر ہیں۔انہوںنے کہاکہ حسین کوٹ کے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔شازیہ مری نے کہاہک آزاد کشمیر پولیس نے امن کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شازیہ مری حسین کوٹ
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔