انجلین ملک کی 6 کیمو تھراپیز مکمل؛ مداحوں کے نام خصوصی ویڈیو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کینسر کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی اداکارہ انجلین ملک کی 6 کیموتھراپیز مکمل ہوگئیں جس پر انھوں نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
شوبز کی دنیا کے تقریباً تمام ہی شعبوں اپنا نام بنانے والی ماڈل، اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انجلین ملک اسپتال میں داخل ہیں۔
انھیں کینسر ہے جس کا وہ بہت دلیری سے مقابلہ کر رہی ہیں اور اپنی بیماری کی پیشرفت سے متعلق مداحوں کو آگاہ بھی کرتی رہتی ہیں۔
انجلین ملک کی کیمو تھراپیز کے 6 سیشن مکمل ہوگئے جس پر انھوں سے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔
انھوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کیموتھراپی مذاق نہیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے لیکن میں بیماری کو شکست دینے کے لیے اس کا سامنا کررہی ہوں۔
View this post on InstagramA post shared by Angeline Malik (@angelinemalikofficial)
اداکارہ انجلین ملک نے مزید لکھا کہ ’ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن‘۔ یہ ایک طاقت ہے، مضبوطی ہے۔ بالکل میری طرح۔
انجلین ملک کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی بہادری اور عزم کو سراہا۔
نور بخاری نے کمنٹ میں مشورہ دیا کہ علاج کے دوران روانہ تین بار سورہ رحمٰن کو سات دن تک سنیں۔ یہ ایک معجزاتی تھراپی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے ان کی پوسٹ پر دعائیہ کلمات لکھے اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں انجلین ملک نے بتایا تھا کہ انھیں کینسر ہے اور وہ اس مرض کو شکست دینے کے لیے بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انجلین ملک کی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔