پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔صنعتی اور سرکاری ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ پیٹرول 0.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 0.28 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے قیمتیں برقرار رکھنے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا ہے، اس کا حتمی فیصلہ 31 مئی کو ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔