تاجکستان ،’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘نامی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
تاجکستان ،’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘نامی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
دوشنبے :سی جی ٹی این کے’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘ نامی چین – وسطی ایشیا میڈیا مشترکہ رپورٹنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نےاس پروگرام کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا تاکہ دوسری چین وسطی ایشیا سربراہ کانفرنس کی آمد کے موقع پر میڈیا پروفیشنلز کے نقطہ نظر سے اس قدیم اور پراسرار سرزمین کو دیکھا جائے ۔
تاجکستان کی وزارت نقل و حمل کے شعبہ سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر سہروب نولیبو نے اپنی تقریر میں کہا کہ شاہراہ سے شروع کرتے ہوئے، ہم چین کے ساتھ اپنے بنیادی ڈھانچے کے تعاون کو گہرا کر رہے ہیں۔ اب تک تعاون کے 13 منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔مستقبل میں اس شاہراہ کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تبادلوں کو فروغ ملے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وزارت خزانہ نے نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں عارضی کمی کا اعلان عالمی بینک کا پاکستان کو 40ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان، عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں دوسری بار تبدیلی کا امکان پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ہے، باقاعدہ ریگولیشنز کی ضرورت ہے، سیکریٹری خزانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تقریب کا انعقاد وسطی ایشیا
پڑھیں:
کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
ائیر پورٹ روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے نشہ آور ڈرنک پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا وعدہ کرکے مزید سیاہ کاری کی۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خاتون رہائشی نے سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے نشہ آور چیز پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر سیاہ کاری کی۔ خاتون حاملہ ہوئی ہے تو اب ملزم فون نہیں اٹھاتا۔ کوئٹہ میں پیش آنے والے انوکے واقعہ کی ایف آئی آر کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ جس میں سائرہ کاکڑ نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے اس سے دوستی کی، بعد ازاں اسے اپنے ساتھ لے جاکر نشہ آور کولڈ ڈرنگ پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ واقعہ کے بعد حاملہ ہونے پر وارث بادیزئی نے شادی کا وعدہ کیا اور مزید زنا کرتا رہا۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پولیس کے مطابق وارث بادیزئی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔