تاجکستان ،’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘نامی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
دوشنبے :سی جی ٹی این کے’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘ نامی چین – وسطی ایشیا میڈیا مشترکہ رپورٹنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نےاس پروگرام کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا تاکہ دوسری چین وسطی ایشیا سربراہ کانفرنس کی آمد کے موقع پر میڈیا پروفیشنلز کے نقطہ نظر سے اس قدیم اور پراسرار سرزمین کو دیکھا جائے ۔ تاجکستان کی وزارت نقل و حمل کے شعبہ سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر سہروب نولیبو نے اپنی تقریر میں کہا کہ شاہراہ سے شروع کرتے ہوئے، ہم چین کے ساتھ اپنے بنیادی ڈھانچے کے تعاون کو گہرا کر رہے ہیں۔ اب تک تعاون کے 13 منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔مستقبل میں اس شاہراہ کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تبادلوں کو فروغ ملے گا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وسطی ایشیا
پڑھیں:
ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
ہنگری میں قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال منعقد کرتی ہے۔
یہ مقابلہ رواں ماہ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں منعقد کیا گیا۔ شرکا میں ہر ٹیمیں دو افراد پر مشتمل تھیں۔ اس تقریب میں پیشہ ور اور شوقیہ دونوں کو حصہ لینے کی اجازت تھی۔
قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی تھی۔ وقت کی حد دو گھنٹے مقرر کی گئی اور پھر مٹی واپس بھرنا تقریباً 15 منٹ میں رکھا گیا۔
قبر کی دیواروں کو عمودی ہونا چاہیے تھا، نیچے کا حصہ ہموار؛ پیمائش میں کمی بیشی نا قابل قبول تھی۔ اس مقابلے میں مقامی ٹیم پیرالیٹوز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹیم نے ہدف تقریباً 1 گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈز میں مکمل کرلیا۔
مزید برآں اس مقابلے میں پہلی بار روسی ٹیم نے بھی حصہ لیا، مگر سب ٹیموں میں آخری پوزیشن رہی۔