سندھ حکومت کا اسلحہ کی نمائش پر 90 روز کیلئے پابندی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی عائد کردی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں سیکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسلحہ صرف گاڑی کے اندر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش سے گریز کریں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔
حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔