سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیرخارجہ نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دیرینہ دوستی کو یاد کیا ۔ 

غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ

وزیر خارجہ نے "ون کنٹری، ٹو سسٹمز" فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ کی شاندار معاشی اور سماجی ترقی کو سراہا۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں راہنماؤں نے معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے صدر شی جن پنگ کے وژن سے متاثر ہو کر IOMed کے قیام کو ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور شہر کی معاشی و ثقافتی تنوع میں کردار کی بھی تعریف کی۔ 

کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا

چیف ایگزیکٹو نے وزیر خارجہ کے دورے کا پرجوش خیرمقدم کیا, انہوں نے ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ میں بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط کی سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ کے اسحاق ڈار

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی جائےگی جب کہ اس دوران تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیوسے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے
  • اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
  • اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو
  • اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے
  • کشمیر پر ثالثی سے متعلق پاکستانی رہنما سے جمعہ کو ملاقات ہوگی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
  • اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کر درمیان اعلیٰ سطحی 25جولائی کوہوگی
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات