اسلام آباد: حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہو گیا ہے. جس کے تحت دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر دس سالہ ’’کنٹری پارٹنرشپ فریم ور‘‘ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔یہ فریم ورک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے. جس کا مقصد پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینا، معیشت کو استحکام دینا اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔’’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک‘‘ پاکستان میں آئندہ 10 برسوں کے دوران 20 ارب ڈالر کی ترقیاتی سرمایہ کاری کو ممکن بنائے گا۔ یہ منصوبہ وزیراعظم کے اقتصادی ایجنڈے اور حکومتی وژن ’’اُڑان پاکستان‘‘ سے مکمل ہم آہنگ ہے.

جس کا بنیادی محور پائیدار ترقی، ڈیجیٹل جدت اور مالی و سماجی شمولیت ہے۔ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز آنا بیجرڈ نے پاکستان کے ساتھ اشتراک پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’پاکستان کی جانب سے جاری معاشی اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور ورلڈ بینک ان کوششوں میں شراکت دار بن کر خوشی محسوس کرتا ہے‘‘۔فریم ورک کے تحت حکومت کی اولین ترجیحات میں ڈیجیٹل ترقی، معیاری تعلیم، ماحولیاتی اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمزور طبقات، بالخصوص خواتین کو سماجی تحفظ اور مالی شمولیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی جو کہ نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اس شراکت داری میں فعال حیثیت رکھتا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے پاکستان میں کاروباری مواقع بڑھانے، تجارتی ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ورلڈ بینک

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال