اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ایس ای سی پی نے "پاکستان میں الگورتھمک ٹریڈنگ کے ضابطے" کے عنوان سے ایک کانسپٹ پیپرجاری کیا ہے جس میں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کی بنیاد پر سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ یہ تجویز کردہ فریم ورک جدت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔

الگورتھمک ٹریڈنگ کا دنیا بھر میں بڑھتا ہوا رجحان جہاں رفتار اور موثریت کے کئی فوائد فراہم کرتا ہے، وہیں یہ کچھ نئے چیلنجز بھی پیدا کرتا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، ایس ای سی پی کے فریم ورک میں اہم فریقین کے لیے واضح کردار متعین کیے گئے ہیں۔ سٹاک ایکسچینجز الگورتھمک ٹریڈرز کی رجسٹریشن، ٹیسٹنگ اور ان کے لیے منفرد شناختی نمبرز کے اجراء کی نگرانی کریں گی۔

(جاری ہے)

بروکرز پر لازم ہوگا کہ وہ مضبوط کنٹرول سسٹمز اپنائیں، آڈٹ اور گورننس کے تقاضے پورے کریں، اور اپنی الگورتھمک ٹریڈنگ سرگرمیوں کی سخت نگرانی کریں۔ اسی طرح تیسرے فریق کے الگورتھم فراہم کنندگان کو بھی متعلقہ قوانین اور ضوابط کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔ایس ای سی پی اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ پاکستان میں الگورتھمک ٹریڈنگ کے ضابطے ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، اسی لیے مرحلہ وار عمل درآمد کا طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر اس سہولت تک رسائی صرف ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو دی جائے گی جبکہ بعد کے مراحل میں مارکیٹ کی تیاری، خطرات کا جائزہ اور حاصل شدہ تجربے کی بنیاد پر عام سرمایہ کاروں تک بھی اس کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔کانسپٹ پیپرایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر عوامی رائے کے لیے دستیاب ہے۔ متعلقہ فریق 14 جون 2025ء تک اپنی رائےای میل کے ذریعے [email protected] پر بھیج سکتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایس ای سی پی کے لیے

پڑھیں:

ٹی 20 سیریز، دوسرے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 2o میچ آج شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے،  پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی ہے اور وہ جلد وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو کم اسکور پر محدود کرنا چاہتے ہیں۔

یہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ ہے، بنگلہ دیش نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے، اس لیے پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے تاکہ سیریز برابر ہوسکے۔

پاکستانی ٹیم میں آج نوجوان کھلاڑیوں کو پھر موقع دیا گیا ہے۔ فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرکے صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش پاکستان ٹی 20سیریز

متعلقہ مضامین

  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی
  • پاکستان: نو مئی کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو جیل کی سزائیں
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ، چین سرِفہرست
  • پی آئی اے کے خریدار کو 5 برس میں 60 سے 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ضروت
  • پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی
  • فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتیں اب انصاف دینے کی اہلیت کھو چکیں
  • زر مبادلہ ذخائر میں بہتری، لیکن ڈالر ندارد
  •  بجٹ تشویش اور بے چینی کا باعث بن گیا ہے!
  • ٹی 20 سیریز، دوسرے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان میں بلیو اکانومی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، کراچی میں ایکوا کلچر پارک کے قیام کا منصوبہ