راولپنڈی:

سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات  کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9  مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت پہنچے  جب کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جن ملزمان کو چالان کی نقول نہیں ملیں، انہیں  نقول دی جا رہی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

 

عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، وکیل

بعد ازاں  میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل، ڈھیل نہیں ہو رہی۔ 3 سال قبل بانی چیئرمین کو آفر کی گئی کہ  3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا  تو بانی کا جواب تھا کہ 3 سال نہیں، 3 منٹ چپ نہیں رہوں گا ۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت،دہشت گردی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیے بغیر سزا دی گئی ۔  ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہے۔ بانی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا۔ ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہوگی۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید کہا کہ چھبیسویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا ۔ اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی  و سینیٹر نااہل قرار دے دیں، ہم  نہیں جھکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو جیل میں کہا گیا کہ 9مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہوگا ۔ بانی نے کہا 9 مئی کی فوٹیج لائیں جو ذمے دار نکلے سخت سزا دی جائے۔ بانی نے کہا معافی وہ مانگے جس نے 9 مئی کرایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں۔ بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مئی کے 11 مقدمات نے کہا کہ کی سماعت

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی درخواست کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات روکنے کی کوشش کر چکی ہے۔ تاہم اس بار بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی
  • ٹی ایل پی کے مزید 30 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
  • زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل