جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
راولپنڈی:
سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی، جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔ عدالت میں جیل ٹرائل کی بجائے باقاعدہ طور پر کچہری عدالت میں کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آج کی سماعت کے دوران تمام 11 مقدمات کے باقی ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کو وکلاء کے ذریعے چالان کی نقول فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
چالان کی نقول کی تقسیم کے بعد فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ان مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ نمبر 4 پر حملے اور آرمی میوزیم حملے جیسے اہم کیسز بھی شامل ہیں، جنہیں سنگین نوعیت کا قرار دیا گیا ہے۔
آج کی سماعت میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ رشید، عمر ایوب، شبلی فراز، عثمان ڈار اور شیریں مزاری بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔
کچہری عدالت کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکنا ہیں اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دوہرے قتل میں نامزد مرکزی ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کوئٹہ میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ ون کے جج محمد مبین نے کی۔ عدالت نے ملزم کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کر دیا۔
تفتیشی ادارے کی جانب سے عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیگاری سردار شیر باز ساتکزئی کوئٹہ واقعہ