اداروں کے خلاف مذموم سازش اور لوگوں کے ذہن خراب کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لوئر دیر:
وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا اور مودی کی فرعونیت خاک میں ملادی ہے اور اداروں کے خلاف مذموم سازش اور لوگوں کے ذہن خراب کرنے والوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔
وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا امیر مقام نے پشاور کے علاقے چکدرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عوام کا جم غفیر چکدرہ میں امڈ آیا ہے جسے دیکھ کر ثابت ہوگیا کہ کوئی مائی کا لعل سبز انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے 14 مہینوں میں جو کچھ وطن عزیز کے لیے کیا وہ قابل تعریف ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ بنیان مرصوص آپریشن میں بھارت کو بھرپور جواب دے کر افواج پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، پوری قوم سپہ سالار عاصم منیر اور افواج پاکستان کو شاباش دے رہی ہے، بھارت عبرت ناک شکست سے دوچار ہوا اور افواج پاکستان نے مودی کی فرعونیت کو خاک میں ملادیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف بھارت کی نہیں بلکہ ان کے تمام حواریوں اور آلہ کاروں کی بھی شکست ہے۔
وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ مؤثر مہم کے ذریعے اداروں کے خلاف مذموم سازش کی گئی مگر لوگوں کی ذہنیت خراب کرنے والوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حالت جنگ میں دلیرانہ فیصلے کیے اور پوری قوم کو ساتھ لے کر چلے، آج کی حکمران لیڈر شپ، موجودہ فوجی قیادت اور مخلص قوم کے ہوتے ہوئے کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔
امیر مقام نے کہا کہ جس طرح نواز شریف نے کشکول توڑا تھا اسی طرح بہت جلد آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ کر اس کشکول کو دوبارہ توڑ دیں گے، مسلم لیگ کا ایجنڈا سازشیں کرنا اور نوجوانوں کو ورغلا کر غلط راستے پر ڈالنا نہیں بلکہ قوم کی ترقی اور خوش حالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی و خوش حالی کے لیے استعمال میں لائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے چترال تک سڑک بنانے، گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے، لوئر دیر میں اوورسیز کی سہولت کے لیے میڈیکل ٹیسٹ لیبارٹری کے قیام اور وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت یہاں کے نوجوانوں کو بھرپور موقع دینے کے اعلانات کیے۔
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کرپشن کی منڈی بنا ہوا ہے جبکہ ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :