حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2025ء) حکومت پاکستان نے بلوچستان میں موجود تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں موجود تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔
نام ان دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریہ، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔ مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا ، دہشتگرد اغیار کے ایجنٹ ہیں، بلوچستان کے بھٹکے لوگوں کو واپس لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے، دشمن کو ایسا جواب دیا ہے کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا، 7، 6 اور 10مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا۔ عسکری قیادت نے جنگ میں کامیابی سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ پوری قوم چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی کامیابی سے دوست ممالک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کے لوگ بہت دلیر لوگ ہیں، این ایف سی ایوارڈ پر ہم نے لاہور میں بات کی اور گوادر میں دستخط کئے۔2010 میں متفقہ این ایف سی ایوارڈ منظور ہوا۔ دہشتگرد اغیار کے ایجنٹ ہیں۔ وزیراعظم نے کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے ترقیاتی پروگرام کے یہ فنڈز شفافیت کے ساتھ خرچ ہو۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عمائدین بتائیں کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے جو لوگ بھٹک کر پٹری سے اتر گئے ہیں انہیں واپس لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے، دہشت گرد دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے، بھارت سے 1971 کا بدلہ لیا ہے، پوری قوم چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی، بھارت کو شکست دی جو وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔ وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے 250 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم ملک کے مجموعی ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ کا ایک چوتھائی ہوگی، دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے، دہشت گرد دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، دہشت گرد ٹولہ بھارت کے کہنے پر معصوم لوگوں کا خون بہا رہا ہے، دہشت گردی سے بلوچستان متاثر ہو رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر کارروائیاں کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گرین بلوچستان انیشیٹو سے بلوچستان کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کے ایجنٹ ہیں بلوچستان کے پاکستان کی نے کہا کہ ہوئے کہا انہوں نے کی ترقی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب، تمام سیاسی قوتوں کو دعوت نامے ارسال
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے، اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو دی جانے والی سزائیں آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر بے گناہ رہنماؤں کو سزا دیے جانے کو ظلم قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ ہر ظلم کی رات ختم ہوتی ہے، حق کی فتح یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اصولی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور تاریخ ان فیصلوں کو معاف نہیں کرے گی، آخر میں وزیراعلیٰ نے نعرہ بلند کیا، ’بانی پی ٹی آئی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘