بغیر ڈاؤن پیمنٹ ای بائیک خریدنے کا سنہری موقع
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) معروف بینک نے یادیہ کے ساتھ مل کر ای بائیک کی خریداری کے لیے ایک آسان اور اسہال فنانسنگ آپشن متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسان اور اسہال فنانسنگ کے تحت صارفین اب بینک الفلاح پرسنل لون کے ذریعے بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ، انشورنس کی شرط اور بغیر لِین مارکنگ کے یادیہ ای بائیک خرید سکتے ہیں۔ یہ آفر فی الحال صرف بینک الفلاح ڈیجیٹل برانچ زمزمہ کراچی میں دستیاب ہے۔
صارفین کو کسی بھی فزیکل برانچ میں جائے بغیر مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہی درخواست دینے کی سہولت حاصل ہے۔ آفر کے نمایاں فوائد کے مطابق یہ پروگرام ان افراد کے لیے ایک انقلابی موقع ہے جو
روایتی آٹو فنانسنگ کی شرائط پوری نہیں کر سکتے۔
اس آفر کے ذریعے صفر ڈاؤن پیمنٹ، بغیر انشورنس اور بغیر لین مارکنگ کی سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ خصوصیات الیکٹرک بائیک کی ملکیت کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بناتی ہیں۔
درخواست میں دلچسپی رکھنے والے افراد بینک الفلاح کے واٹس ایپ چینل کے ذریعے اپنی درخواست کا آغاز کر سکتے ہیں، تفصیلات اور آن لائن درخواست فارم بینک الفلاح کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بینک الفلاح
پڑھیں:
سندھ لائیو اسٹاک کے تحت 65 موبائل ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مالدار کسانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر اپنے جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچا کے لیے، عالمی بینک کے تعاون سے لائیو اسٹاک کے محکمے کے تحت شروع کیے گئے ’’سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکواکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ‘‘کے ذریعے 65 موبائل ایمبولینسز خریدی جا رہی ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے اپنے آفس کے باہر ایک ملکی کمپنی کی تیار کردہ موبائل ایمبولینس کا نمونہ چیک کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایمبولینس میں جانوروں کی صحت کے لیے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا۔