بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی آمنہ شفیع 2012 سے بے سہارا بچوں کے لیے 2 شیلٹر ہومز چلا رہی ہیں جہاں قریباً 120 یتیم یا والدین کی عدم موجودگی میں منشیات کے عادی بچے زیرِ کفالت ہیں۔

یہ ادارے مکمل طور پر ذاتی وسائل پر چلائے جا رہے ہیں اور بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ آمنہ شفیع کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ان بچوں کو معاشرے کا باوقار اور کامیاب فرد بنانا ہے۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آمنہ شفیع بلوچستان تعلیم خضدار شیلٹر ہومز وی نیوز یتیم بچے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا منہ شفیع بلوچستان تعلیم شیلٹر ہومز وی نیوز یتیم بچے

پڑھیں:

دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟

2025 کی دوسری ششماہی کے لیے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں سنگاپور کا پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار پایا ہے، جس سے 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر ممکن ہے۔ دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر ہیں جنہیں 190 ممالک کی ویزا فری رسائی حاصل ہے۔

تیسرے نمبر پر یورپی ممالک جیسے ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹس ہیں، جن کے حاملین 189 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، کتنے ممالک تک بغیر ویزا رسائی ممکن؟

امریکی پاسپورٹ اس فہرست میں 10ویں نمبر پر آ گیا ہے، اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ٹاپ 10 سے باہر ہو سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور چین نے گزشتہ دہائی میں اپنی رینکنگ میں زبردست ترقی کی ہے، جبکہ پاکستان دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ 96ویں نمبر پر ہے اور صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ دیتا ہے۔ پاکستان سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی پاسپورٹ پاکستان جاپان جنوبی کوریا سنگاپور متحدہ عرب امارات ہینلے اینڈ پارٹنرز

متعلقہ مضامین

  • سانحہ قلات میں جاں بحق قوال کے گھر پر فاقے، حکومتی رویے اور امداد نہ کرنے پر احتجاج کا عندیہ
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • یہ کون لوگ ہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہمارے لیے سیلاب میں اترتے ہیں؟
  • بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ تو دور کی بات، مولانا فضل الرحمٰن
  • دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟
  • ’’پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں‘‘
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگہ وفد کی ملاقات، فاٹا کی صورتحال سے آگاہ کیا
  • سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، بیرسٹر گوہر
  • سینیٹ الیکشن میں ایک نام بھی عمران خان کی مشاورت کے بغیر نہیں ڈالا گیا: بیرسٹر گوہر