سعودی عرب اور قطر کا شام کے سرکاری ملازمین کی مالی مدد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
دمشق : سعودی عرب اور قطر نے مشترکہ طور پر شام کے سرکاری ملازمین کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے ہفتے کے روز دمشق میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مالی امداد تین ماہ کے دوران فراہم کی جائے گی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کی مجموعی مالیت کتنی ہوگی۔ یہ اقدام قطر کی جانب سے پہلے ہی شام کے پبلک سیکٹر کے لیے کی گئی مدد کی توسیع ہے۔
اس سے قبل اپریل میں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ورلڈ بینک کے 1.
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا نے شام کی اسلام پسند حکومت پر سے پابندیاں ہٹا لی ہیں — یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ مشرق وسطیٰ کے دورے میں کیا۔ امریکی اقدام سعودی ولی عہد کی درخواست پر کیا گیا۔
یورپی یونین نے بھی حالیہ دنوں میں شام پر عائد معاشی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب شام کی تعمیر نو اور معاشی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔
سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد بھی شام پہنچا ہے جو توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت کرے گا۔
شام کی موجودہ قیادت — جس کی سربراہی احمد الشراع کر رہے ہیں، اور جنہوں نے سابق صدر بشار الاسد کو معزول کیا — عرب و مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری اور امداد کے ذریعے جنگ سے تباہ حال ملک کی تعمیر نو کی جا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شام کے
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر کابینہ کے اہم اراکین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوگی جس میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دونوں رہنما خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائیں گے جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی فراہم کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ، دین، اقدار اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔
’وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا، تاکہ دونوں عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی ولی عہد شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم