امریکی ویزا پابندیاں، پاکستانی طلبا کس طرح اس سے بچ سکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی اور غیرملکی طلبا کو نئی ویزا پابندیوں کے بعد مشکلات کا سامنا ہے، سفارتخانہ طلبا کو ویزا اپوائنٹمنٹ نہیں دے رہا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہیومن رائٹس وکیل نورزادے راجہ نے بتایا کہ ٹرمپ حکومت نے آفیشل میمورینڈم جاری کیا ہے اس میں دنیا بھر میں موجود امریکی کونسلیٹ اور ایمبیسی کو ہدایت کی گئی ہے جی جتنی بھی ویزا اپوائنٹمنٹ ابھی تک شیڈول نہیں ہوئیں انھیں کلینڈز سے ہٹادیا جائے۔
ہیومن رائٹس وکیل نورزادے راجہ نے کہا کہ اس کا ملطب یہ ہے کہ ایسے پاکستانی طلبا جو اس وقت امریکن اسٹوڈنٹ ویزا کےلیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی اپوائنٹمنٹ شیڈول نہیں کرسکتے۔
انھوں نے کہا کہ وہ طلبا جنھوں نے اس اعلان سے پہلے اپنی اسٹوڈنٹ ویزا اپوائنٹمنٹ شیڈول کرلی تھی انھیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کی اپوائنٹمنٹ جاری رہے گے۔
اس وقت ایسے پاکستانی طلبا ہیں جنھیں ایکسپٹینس مل چکی ہے تاہم انھیں وہ ڈاکیومنٹیشن نہیں ملی جن کے تحت وہ اپنی امریکی ویزا اپلیکشین شروع کرسکیں، ایسے طلبا کی پوزیشن یہ ہے کہ وہ اس وقت امریکن اپوائنٹمنٹ شیڈول نہیں کرسکتے۔
اسکالرشپس لینے والے طلبا کے حوالے سے نورزادے راجہ نے بتایا کہ جن طلبا کو پوری طرح سے اسکالرشپس ملی ہوئی ہیں ان کےلیے صورتحال اس وقت زیادہ گمبھیر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے طلبا کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور انھیں اس صورتحال سے آگاہ کریں کہ اس وقت امریکی ایمبیسی پاکستان میں صورتحال کو کس طرح سے ہینڈل کررہی ہیں۔
جتنی بھی آپ کے پاس سپورٹنگ ڈاکیومنٹیشن ہے جیسے کہ آپ نے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی کوشش کی اور وہ آپ کو نہیں ملی، ان تمام چیزوں کا طلبا اپنے پاس ریکارڈ رکھیں۔
نورزادے راجہ نے کہا کہ میرے خیال میں امریکا کی یونیورسٹیاں پاکستانی اور دنیا بھر کے طلبا کو یہ سہولت دیں کہ وہ اپنے ایڈمیشن کو اگلے سال یا اگلے سیمسٹر تک موخر کرسکیں۔
مزیدپڑھیں:’نئے آئی فون 17 میں پرانی چِپ‘، لاکھوں ضائع کرنے سے پہلے لیک رپورٹ پڑھ لیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ جہاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق دورے دوران طلبا کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کےحوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اس دورہ کا مقصد سول اور ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا تھا جبکہ طلبا نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دیا۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدا کے عظیم والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے اس ملک پہ قربان کیے۔
ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی شکر گزار ہوں جن کی قربانیوں سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ آج پاک فوج نے ہمیں اپنی مختلف عملی مشقیں اور جدید دفاعی آلات کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ہے۔
طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اگر کوئی پاکستان کے خلاف آنکھ اٹھائے گا تو پاک فوج اسے بھرپور اور کڑا جواب دے گی۔
طالب علم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا اصل امتیاز اس کا اعلیٰ اور غیر معمولی پیشہ ورانہ معیار ہے۔
دوسری جانب اساتذہ کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے جوان بے لوث جذبہ سے وطن کے دفاع میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔ طلبا واساتذہ بہادر فوجی جوانوں کوسلام اور ان کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔