طلبا اور پیشہ ور افراد کیلئےمصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت پر مبنی AimNexus.ai کیریئر ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔
یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہےجو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں،وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
اسلام آباد میں منعقدہونےوالی ایک خصوصی تقریب میں محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ AimNexus.
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباسط صدر پریسٹن یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان اور محمد مرتضیٰ نور قومی کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغِ سوشل سائنسز اور بانی انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کنونشن نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کیریئر سے متعلقہ وسائل تک مساوی رسائی کو ممکن بنائے گا،انہوں نے ملک بھر میں آگاہی سیشنز کے انعقاد کے لیے تعاون کا وعدہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا
AimNexus.ai ایک کیریئر گائیڈ ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کو ان کے پیشہ ورانہ سفر کے ہر مرحلے پر سپورٹ فراہم کرتا ہے،پلیٹ فارم کا "سمارٹ ریزیومے بلڈر پرو" فیچر مصنوعی ذہانت کی مدد سے سی وی بنانے اور بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے،جہاں الفاظ کی بہتر ترتیب اور مؤثر انداز میں پیشکش کے مشورے شامل کیے جاتے ہیں تاکہ ملازمت اور انٹرن شپ کے لیے کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔
پٹرول کی قیمت بڑھا دی گئی
صارفین "مصنوعی ذہانت پر مبنی انٹرویو کوچ" کے ذریعے لامحدود پریکٹس سیشنز کے ذریعے انٹرویو کی تیاری کر سکتے ہیں جو جوابات پر فیڈبیک دیتا ہے اور یہاں تک کہ جسمانی زبان کا تجزیہ بھی کرتا ہے تاکہ حقیقی انٹرویوز کے لیے بھرپور تیاری ہو سکے، یہ پلیٹ فارم اب ملک بھر کے طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی سیکٹر کی بحالی: معاشی تھنک ٹینک نےتجاویز پیش کر دیں
کراچی میں سڑک پر ایک اور الم ناک حادثہ، پروفیسر جاں بحق
تقریب کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ سٹیک ہولڈرز کی جانب سے آگاہی مہمات کو فروغ دیا جائے گا تاکہ AimNexus.ai پاکستان بھر کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے ایک مؤثر کیریئر کیٹالسٹ ثابت ہو۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم طلبا اور کے لیے
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے دوران متعدد طلبا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مظاہرین سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر آفس تک مارچ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس دوران لا کالج کے بیرونی یونیورسٹی گارڈز اور طلبا کے درمیان کشیدگی بھی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟
طلبا نے احتجاج کے دوران الزام عائد کیا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے اور گرلز ہاسٹل میں میل وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین وائس چانسلر آفس کے سامنے پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور کئی طلبا کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مظاہرین میں مزید اشتعال پیدا ہوا۔
یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ طلبا تنظیم احتجاج کی آڑ میں اپنے معطل ساتھیوں کو بحال کروانا چاہتی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب یونیورسٹی طلبا گرفتار مظاہرہ، پولیس