کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کے شام 5 بجکر 33 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے کراچی کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین کے اندر گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews زلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے کراچی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: زلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے کراچی وی نیوز زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
بھارت کی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
دریائے برہم پترا کے پانی میں اضافے سے تقریباً 900 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ تقریباً 3 لاکھ افراد کو سرکاری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں اور دریا کی بلند سطح کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔