City 42:
2025-06-03@02:56:23 GMT

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

سٹی42:   آج شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سیسمک ایکٹیویٹی کو نوٹ کرنے والے مرکز نے بتایا ہے کہ  اس زلزلہ کا مرکز  کراچی میں شہر کے اندر ہی ہے۔ 

 اس درمیانہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے واضح محسوس ہوئے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر  3.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 33 منٹ پر آیا۔

خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں

اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز  24.

31 درجے شمالی عرض البلد اور 67.25 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ یہ جگہ کراچی شہر مین قائد آباد کے نیچے بنتی ہے۔ 

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ  کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی میں رات گئے یکے بعد دیگرے زلزلے کے تین جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں تین مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اتنے زوردار تھے کہ شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اذانوں کے ساتھ اللہ اکبر، توبہ اور استغفار کے ورد میں مشغول ہو گئے۔

پہلا جھٹکا رات 1:12 بجے کے قریب محسوس کیا گیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 30-1 بجے دو مزید زوردار جھٹکے آئے۔

زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر قائدآباد، ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، مجید کالونی، شیرپاؤ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کراچی کے گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور علاقے میں آسمان میں چرند و پرندوں کا شور سنائی دیا۔

مختلف علاقوں میں مساجد سے اذانیں دی گئیں، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ہے اور خوف کے مارے گھر جانے کو تیار نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا، تاہم اس کے باوجود شہریوں میں تشویش اور دہشت کا سامنا رہا۔

یوکرین کا سائبیریا میں روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ کی گئی
  • کراچی : 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • پاکستان میں ایک دن میں ساتواں زلزلہ
  • کراچی میں زلزلے کیوں آرہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ نے وجہ بتادی
  • کراچی :تیسری بار زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
  • کراچی میں رات سے اب تک چوتھی بار زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس  پھیل گیا
  • کراچی میں رات گئے یکے بعد دیگرے زلزلے کے تین جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس