سٹی42: ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف منگل کی صبح 10 بجے پریس کلب لاہور کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ کی کارروائیاں "معاشی قتل" کے مترادف ہیں۔ سینئر نائب صدر تحصیل خان کے مطابق یہ مظاہرہ کاروباری برادری کے استحصال کے خلاف ایک پرامن مگر مضبوط پیغام ہو گا۔ مظاہرے کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔

خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں

ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن بطور احتجاج ایل پی جی کا کاروبار بند کرنے کا اعلان بھی کر سکتی ہے جس سے شہر بھر میں ایل پی جی کی قلت اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں غیر قانونی اسٹوریج، قیمتوں میں خودساختہ اضافے اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی تھیں۔

صنعتی اور تجارتی حلقوں نے بھی اس احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 ایسوسی ایشن ایل پی جی کا اعلان

پڑھیں:

سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری

پشاور:

تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی
  • کولمبیا یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ سے 221 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق
  • لیونل میسی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بطور کپتان شرکت کریں گے، ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کی تصدیق
  • اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن
  • فتح جنگ میں غیر معیاری خوراک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • کریانہ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کر دی 
  • سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری
  •  بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان