اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر بمباری کردی، جس میں کم از کم 31 فلسطینی شہید اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب غزہ کو دنیا کا "سب سے زیادہ بھوکا علاقہ" قرار دیا جا رہا ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 24 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ حکومتِ غزہ کے مطابق شہادتوں کی تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایک اور اندوہناک واقعے میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر حمدی النجار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ اس حملے میں ان کے 9 بچے بھی شہید ہوئے تھے، صرف 11 سالہ بیٹا زندہ بچا ہے۔

غزہ حکومت کے مطابق امدادی مراکز کو نشانہ بنانا درحقیقت انہیں "موت کے جال" میں بدلنا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو جان بوجھ کر حملے کا نشانہ بنانا ہے۔ اس میں امریکا کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو ان مراکز کو مالی اور سیاسی معاونت فراہم کرتا ہے۔

ادھر سعودی وزیر خارجہ اردن پہنچ گئے ہیں تاکہ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ جیسے قریبی اتحادیوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔

بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں میں مزید 98 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی روز میں 64 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
  • اسرائیلی فوج غزہ میں داخل،3 صحافیوں سمیت 62 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی حملے، 33 فلسطینی شہید، اسرائیل نے انخلا کے لیے عارضی راستہ کھول دیا
  • اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • غزہ میں اسرائیلی فوج داخل، 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید