شہری قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں.محکمہ داخلہ پنجاب کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی کے پیش نظر ایک اہم اقدام کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ شہری قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں. ترجمان محکمہ داخلہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قربانی کی کھالیں ہرگز کالعدم تنظیموں یا ان کے ذیلی اداروں کو نہ دیں کیونکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایسی تنظیموں کو کسی قسم کی مالی یا مادی معاونت فراہم کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان نے واضح کیا کہ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو کسی قسم کی امداد دینا نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ شہریوں کو قانونی گرفت میں بھی لا سکتا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ داخلہ پنجاب قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں تنظیموں کو
پڑھیں:
کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کیلئے 12جے آئی ٹیز تشکیل
لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔
جے آئی ٹیز دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کریں گی جبکہ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
ان مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسند گرفتار ہیں۔