کابینہ کمیٹی نے عید پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے، تمام اضلاع میں عیدالاضحی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے، کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالوں کیلئے بینرز اور بورڈز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی ویر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عیدالاضحی کے تناظر میں صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ کابینہ کمیٹی نے میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی۔ اجلاس کو پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے، تمام اضلاع میں عیدالاضحی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے، کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالوں کیلئے بینرز اور بورڈز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر قیام امن کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالہ سے کالعدم تنظیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خواجہ سلمان رفیق کابینہ کمیٹی عیدالاضحی کے قربانی کی
پڑھیں:
یہ دن قربانی اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-1
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن قربانی اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، جبکہ آج بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے کھڑی رہی ہے ۔