وزیر پلاننگ نے آج معیشت کی افسردہ سی تصویر دی، مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیر پلاننگ نے معیشت کی آج افسردہ سی تصویر دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہے، میں نے میٹنگ میں آج پوچھا کہ شرح نمو کو دکھانے میں کیوں دھاندلی کی۔
انہوں نے کہا کہ بتایا گیا بجلی کی پیداوار میں اضافہ سولر کی وجہ سے ہوا اس سے شرح نمو میں اضافہ ہوا۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کراچی میں عید کے جانور نایاب اور مہنگے ہو چکے ہیں، وزیر پلاننگ نے معیشت کی آج افسردہ سی تصویر دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں 11 سال احسن اقبال وزیر رہے، آج احسن اقبال نے کہا کہ وہ مزید وزیر رہتے تو ملک کی تقدیر بدل دیتے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا
بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔