امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے گا: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، بلوچستان کے عوام کے تحفظ کےلیے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کے سہولت کار چاہے اندرونی ہوں یا بیرونی، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر تعاقب کریں گے، ریاستی اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کےلیے واضح پیغام ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان سرفراز بگٹی کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور حال ہی میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او اورکزئی خالد خان کی عیادت کی۔
وزیر اعلی نے خیریت دریافت کی اور ان کی اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے معلومات حاصل کی۔
وزیر اعلی نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی اور فرنٹ لائن سے مقابلہ کرنے پر خالد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد خان اور ان کی ٹیم نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے بہادر پولیس افسران اور جوانوں پر فخر ہے، خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ جرات اور بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جاں و مال کا تحفظ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔