ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری پر وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ رات 2 جون کو ان کے گھر اسلام آباد جی-I سیکٹر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا پولیس نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، پولیس کی کارروائی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا، لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم 20 گھنٹوں میں گرفتار کر لیے۔ انہوں نے لکھا کہ ملزم سے گرفتار، آلہ قتل اور آئی فون بھی برآمد کیے گئے۔یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آیا تھا ،نقاب پوش ملزم نے نوجوان لڑکی کو قتل کیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ، ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔