پنجاب میں ویپ کی خریدو فروخت پر پابندی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
سٹی42: پنجاب میں ویپ کی خریدو فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب کابینہ نے ویپنگ سینٹرز کو بند کرنے کی منظوری دے دی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ویپنگ سینٹرز کوبند کرنے کاحکم دیتے ہوئےضلعی انتظامیہ کو ویپنگ سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں ویپنگ سینٹرز بند کرائے جائیں گے کیونکہ بڑھتے ہوئے ویپنگ کے رجحان سے نوجوان نسل شدید متاثر ہورہی ہے
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 ویپنگ سینٹرز
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔
مزید :