مقامات مقدسہ پر حج کے دوران میٹرو ٹرین کےذریعے 20 لاکھ زائرین کی آمد و رفت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)مکہ مکرمہ میں حج کے 7 دنوں کے دوران مقدس مقامات کی میٹرو لائن پر جسے المشاعر المقدسہ میٹرو کہا جاتا ہے 4,900 سفر مکمل کیے جانے اور تقریباً 20 لاکھ زائرین کی نقل و حرکت متوقع ہے۔
یہ ریلوے لائن سال میں صرف حج کے ایام میں محدود مدت کے لیے کام کرتی ہے اور زائرین کو عرفات، مزدلفہ اور منیٰ جیسے مقدس مقامات تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
پیر کو وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے ترجمان صالح الزوید نے حج کے دوران استعمال ہونے والے ٹرانسپورٹ نظام سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی، زمینی، بحری اور لاجسٹک تمام شعبوں میں بھرپور تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اب تک 71 ممالک کے 238 شہروں سے 62 ایئرلائنز کی 3,314 پروازیں سعودی عرب پہنچ چکی ہیں، اس سال حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کی سفری سرگرمیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ’بغیر سامان کے حج‘ نامی ایک نئی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت زائرین اپنا سامان علیحدہ طور پر روانہ کر کے آرام دہ طریقے سے مکہ کا سفر کر سکتے ہیں۔
زائرین کی محفوظ اور آرام دہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے 25 ہزار سے زائد بسیں فراہم کی گئی ہیں، جن کی مکمل جانچ پڑتال کی جا چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفشل انٹیلیجنس سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی کو ٹرانسپورٹ کے نظام میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت رٹیفشل انٹیلیجنس سے لیس گاڑیاں پورے مملکت کی سڑکوں کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ سڑکوں کی حفاظت اور مرمت کو یقینی بنایا جا سکے، اب تک ان ٹیکنالوجیز کی مدد سے 7,400 کلومیٹر سڑکوں کی دیکھ بھال کی جا چکی ہے۔
حج کے لیے ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر پر بات کرتے ہوئے، حج کمیونیکیشن و ٹیکنالوجی کے ترجمان سعد الشنبری نے بتایا کہ مکہ، مدینہ اور مقدس مقامات پر 4جی اور 5جی کوریج 99 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زائرین کے لیے 10,500 سے زائد وائی فائی ایکسیس پوائنٹس نصب کیے گئے ہیں، اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے آرٹیفشل انٹیلیجنس سے چلنے والے نظام اور مخصوص کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سعودی آرامکو ڈیجیٹل کے اشتراک سے نافذ کیے گئے ہیں۔
ترجمانوں نے یقین دہانی کرائی کہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں اور انہوں نے حجاج کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ان کا حج محفوظ اور پرسکون رہے۔
واضح رہے کہ اس برس حج کا آغاز بدھ 4 جون سے ہو رہا ہے جو پیر 9 جون تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہی وہ بیمار ہوجاتے تھے، ندا یاسر کا نظر بد کا شکار ہونے کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چلتی ٹرین پر سوار ہونے والا شخص پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین تلے آکر جاں بحق
سٹی 42: چلتی ٹرین پرسوار ہوتے ہوئے آدمی پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا
افسوسناک واقعہ چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیاساٹھ سالہ آدمی کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی
ٹرین سیالکوٹ سے لاہور جا رہی تھی اور چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی